نئی دہلی / 29 اکتوبر(یو این آئی) جمہوریہ مصر کے صدر عالی جناب عبد الفتاح السیسی نے کل راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ ہند جناب پرنب مکھرجی سے ملاقات کی۔
عبدالفتاح السیسی کا
ہندوستان میں خیر مقدم کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ تیسرے ہند افریقہ فورم چوٹی کانفرنس میں مصر کی شرکت سے براعظم افریقہ کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات کو وسعت دینے میں تعاون ملے گا۔